سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے کورکمانڈر گوجرانوالہ جنرل سید امداد حسین گردیزی کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا ہے۔
گزشتہ روز چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی۔
پورے واپڈا کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی۔۔!! pic.twitter.com/tHuymBBeR2
— Malik Pervaiz Iqbal Umvi Adv (@MalikUmvi) June 20, 2025
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقیقت جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔ حکومت نے ابھی تک کسی کو بھی چیئرمین واپڈا تعینات کرنے کی منظوری نہیں دی۔
واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین سجاد غنی کے استعفیٰ کے بعد ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
سینیئر صحافی سید خالد گردیزی نے بھی اس خبر کو فیک نیوز قرار دیا جس میں جنرل امداد حسین گردیزی کو چیئرمین واپڈا تعینات کرنے کا کہا گیا تھا۔
کورکمانڈر گوجرانوالہ جنرل سید امداد حسین گردیزی کی بطور چیئرمین واپڈا تعیناتی کی خبر فیک ہے۔آئی ایس پی آر نے تردید کر دی۔
— Syed Khalid Gardazi (@Gardazi143) June 21, 2025
نتائج:۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ جنرل امداد گردیزی کو چیئرمین واپڈا تعینات کرنے کی خبر فیک نیوز ہے۔