spot_img

فیکٹ چیک: کیا حامد میر نے منصور علی خان، غریدہ فاروقی اور منیب فاروق کو ٹاؤٹ قرار دیا؟

معروف پاکستانی صحافی حامد میر سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا گردش کررہی ہے، جس میں وہ مبینہ طور پر نامور اینکرز پر ٹاؤٹ ہونے کا الزام عائد کررہے ہیں۔

مبینہ ویڈیو کے مطابق حامد میر نے منصور علی خان، غریدہ فاروقی اور منیب فاروق کو ٹاؤٹ قرار دیا ہے۔

یہ ویڈیو ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جب ایک تقریب میں ملک کے نامور صحافیوں نے شرکت کی، جہاں حامد میر بھی شریک تھی۔

حامد میر نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹاؤٹ صحافیوں کو ایک ٹوئٹ کے 5 لاکھ روپے ملتے ہیں، حامد میر کے اس دعوے کے بعد صحافتی حلقوں میں بحث ہورہی ہے۔

فیکٹ پلس نے حامد میر کی اس مبینہ ویڈیو (جس میں وہ منصور علی خان، غریدہ فاروقی اور منیب فاروق کو ٹاؤٹ قرار دے رہے ہیں) کی تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ اے آئی سے تیار کی گئی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

فیکٹ پلس کے مطابق حامد میر نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران کچھ صحافیوں کو نام لیے بغیر ٹاؤٹ ضرور قرار دیا اور 5 لاکھ روپے کے عوض ایک ٹوئٹ کرنے کا الزام عائد کیا تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

حامد میر کی اسی تقریب میں شرکت کے بعد یہ اے آئی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

نتائج:۔ حامد میر نے کسی صحافی کا نام لے کر اسے ٹاؤٹ قرار نہیں دیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی ہے۔

Author

تازہ ترین