spot_img

فیکٹ چیک: کیا گوگل میپ نے اڈیالہ جیل کا نام عمران خان کے نام پر رکھ دیا؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کچھ روز سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گوگل میپس نے راولپنڈی کی سینٹرل جیل کو ’عمران خان جیل‘ کے طور پر لیبل کیا ہے، جو ایک سال سے وہاں پر قید ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کررہے ہیں کہ گوگل پر اڈیالہ جیل راولپنڈی سرچ کرنے پر ساتھ میں عمران خان کا نام لکھا سامنے آتا ہے، اس بنیاد پر عمران خان کی عالمی سطح پر مقبولیت کے دعوے بھی کیے جارہے ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس دعوے کی حقیقت جانے کے لیے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اس خبر کی کوئی حقیقت نہیں۔ (یہ ممکن ہوسکتا ہے کہ کہیں ایک بار کسی صارف کے راولپنڈی جیل سرچ کرنے پر ساتھ میں عمران خان کا نام آگیا ہو، کیونکہ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی مقبول شخصیت ہیں، اور وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہی قید ہیں، تاہم گوگل مستقل طور پر اڈیالہ جیل کی پہچان عمران خان کے نام سے نہیں کروا رہا)۔

دوسری جانب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے بھی اس خبر کو غلط قرار دیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ گوگل کی جانب سے کبھی سیاسی پوزیشن نہیں لی جاتی۔

فیکٹ پلس کے مطابق گوگل میپس پر اڈیالہ جیل کو اب بھی اڈیالہ جیل راولپنڈی کا لیبل لگا ہوا ہے، نہ کہ عمران خان جیل کا۔

Author

تازہ ترین