حالیہ دنوں میں ریپبلک پالیسی تھنک ٹینک کی جانب سے ایک سروے کیا گیا جس کے مطابق عمران خان 70 فیصد مقبولیت کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔
ریپبلک پالیسی نے مارچ 2023 میں پنجاب کے حلقوں کا ایک تفصیلی سروے کیا اور 15 مئی کو اپ ڈیٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت 62 فیصد سے 70 فیصد بڑھ گئی۔
IK is quoting our survey of https://t.co/qi3cHwFERb
Republic Policy conducted a detailed constituency survey of Punjab in March 2023 & updated it on 15th May.
Astonishingly, popularity of IK has soared up to 70 percent from 62 after his arrest &
the main factor is sympathy.… pic.twitter.com/gItbb3mhAS— Republic Policy (@republicpolicy) May 17, 2023
گزشتہ روز عمران خان نے زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کیا جس میں ریپبلک پالیسی کا یہ سروے دکھایا گیا اور عمران خان نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے۔
مقبول ترین جماعت ہونے کے دعوے اور سروے کے بعد سوشل میڈیا پر چند حلقوں کی جانب سے ریپبلک پالیسی کے سروے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ اس فرم کو چلانے والوں کی وابستگی تحریک انصاف کے ساتھ ہے، اس لیے اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
ریپبلک سروے کے سروے کے جواب میں ایکسپوز پروپیگنڈا نامی اکاؤنٹ سے ایک تھریڈ شیئر ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ایک پرائیوٹ تھنک ٹینک ہے جس کو ریٹائرڈ پولیس کا ایس ایس پی مقصود چھینہ چلا رہا ہے۔ اس تھنک ٹینک کے ذریعے جو سروے اور نتائج اخذ کیے جاتے ہیں اس میں زمینی سطح پر کوئی مضبوط رائے نہیں ہوتی اور یہ سروے ٹوئیٹر پر بنائے گئے پولز کے نتیجے میں نتائج اخذ کرتا ہے۔
آج عمران خان نے ایک پرائیویٹ تھنک ٹینک کے سروے کے پوسٹر کو شئیر کیا ہے جس میں خان صاحب کو پورے پاکستان کی کل آبادی کا 70 فیصد مقبول ترین لیڈر دکھایا گیا ہے۔ @republicpolicy ایک پرائیویٹ تھنک ٹینک ہے جس کو ریٹائرڈ پولیس کا SSP طاہر مقصود چھینہ چلا رہا ہے… pic.twitter.com/LjJ360DusW
— Expose Propaganda (@EPropoganda1) May 17, 2023
تھریڈ میں مزید بتایا گیا کہ یہ پرائیوٹ فرم ٹوئیٹر پر ایک پول قائم کرتی ہے جس میں صارفین سے سوال کیا جاتا ہے کہ تحریک انصاف میں عمران خان کے بعد دوسرا مشہور ترین سیاستدان کون ہے؟ اس میں 4آپشنز دیے جاتے ہیں جن میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، مراد سعید اور عارف علوی کا نام ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جواب میں زیادہ تر صارفین مراد سعید کو ووٹ کرتے ہیں اور ریپبلک پالیسی تھنک ٹینک نے مراد سعید کو دوسرا مقبول ترین لیڈر ڈیکلیئر کیا ہے۔
آج عمران خان نے ایک پرائیویٹ تھنک ٹینک کے سروے کے پوسٹر کو شئیر کیا ہے جس میں خان صاحب کو پورے پاکستان کی کل آبادی کا 70 فیصد مقبول ترین لیڈر دکھایا گیا ہے۔ @republicpolicy ایک پرائیویٹ تھنک ٹینک ہے جس کو ریٹائرڈ پولیس کا SSP طاہر مقصود چھینہ چلا رہا ہے… pic.twitter.com/LjJ360DusW
— Expose Propaganda (@EPropoganda1) May 17, 2023
ایکسپوز پروپیگنڈا نامی ٹوئیٹر اکاؤنٹ نے سکرین شاٹ شیئر کیے جس میں 4سروے کیے گئے تھے اور ان میں مخلتف سوالات پوچھے گئے تھے۔ تمام سرویز میں تحریک انصاف مقبولیت کی بلندیوں پر تھی۔
تھریڈ ٹویٹ میں کہا گیا کہ عوامی حلقے کی سیاست کے نتائج کو اخذ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے پولز پر رائے قائم کرنا بالکل غلط ہے کیونکہ تحریک انصاف سوشل میڈیا پر غلبہ رکھنے والی جماعت ہے اور اسے ہرانا ممکن نہیں ہے۔
یہ پرائیویٹ فرم ایک سروے حالیہ دنوں میں ٹویٹر پولز کے ذریعے قائم کرتی ہے جس میں سوال کیا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی میں عمران خان کے بعد دوسرا مشہور ترین سیاستدان کون ہے ٹویٹر پر عموما تحریک انصاف کا غلبہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ مراد سعید کو ووٹ کرتے ہیں جس کے بعد ایڈمن اس پولز کے نتیجے… pic.twitter.com/Bl9DmIAT7O
— Expose Propaganda (@EPropoganda1) May 17, 2023
ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زمینی حقائق کی بجائے ٹوئیٹر پر سوالات کیے جاتے ہیں، اسی طرح پول بنایا گیا جس میں سوال کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں کون سی جماعت زیادہ مقبول ہے اور اس میں تقریباً 100فیصد لوگوں نے تحریک انصاف کے حق میں ووٹ دیا۔
حالیہ دنوں میں انہوں نے ٹویٹر پر قائم کردہ پولز پر چار سروے کئیے جن میں مختلف نوعیت کے سوال پوچھے گئے سوشل میڈیا پر غلبہ رکھنے والی جماعت تحریک انصاف کو سوشل میڈیا پولز پر ہرانا ناممکن ہے اور پھر عوامی حلقے کی سیاست کے نتائج کو اخذ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے پولز کے ذریعے رائے قائم… pic.twitter.com/TlgaLrr1oX
— Expose Propaganda (@EPropoganda1) May 17, 2023
ایکسپوز پروپیگنڈا نامی اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے تھریڈ میں کہا گیا کہ اس فرم کو چلانے والے ایڈمن کی وابستگی تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور ایسی فرم کی حیثیت متنازع ہو جاتی ہے۔
اس فرم نے پھر دوبارہ ٹویٹر پولز پر ہی الیکشن جیتنے سے متعلق عوامی رائے حاصل کرنے کیلئے گراؤنڈ Realities کا سہارا لینے کی بجائے ٹویٹر پول بنایا اور سوال پوچھا خیبرپختونخوا میں کونسی جماعت زیادہ مقبول ہےتقریبا 100 فیصد رائے تحریک انصاف کے حق میں آئی جس کے بعد اس فرم نے کے پی کی سب… pic.twitter.com/TXibdsQWbO
— Expose Propaganda (@EPropoganda1) May 17, 2023
اس تھریڈ کے بعد ریپبلک پالیسی تھنک ٹینک نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سروے پاکستان کا نہیں بلکہ پنجاب کا ہے۔ جو ہمیں ایکسپوز کرنا چاہ رہے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ ہماری ویب سائٹس پر سروے رپورٹس پڑھیں۔
بطور ادارہ آپکی آزادی رائے کا احترام مگر آپکی journalistic capacity پر ہمیں تحفظات ہیں۔ ایک نامعلوم ٹویٹر ہینڈل @EPropoganda1 کے ٹویٹ کو کاپی کرنا صحافت نہیں ہے۔@EPropoganda1
نے ہمیں کیا ایکسپوز کرنا ہے جبکہ اسکو یہ ہی نہیں پتا کہ سروے پاکستان کا نہیں بلکہ پنجاب کا ہے۔… https://t.co/tBiiHMssuV— Republic Policy (@republicpolicy) May 17, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں پہلی بار حلقہ جاتی سروے کیے ہیں اور عوام کی اصل رائے کو ناظرین تک پہنچایا ہے، ہمارے سروے کا رجحان کتنا صحت مند ہے اس کا فیصلہ الیکشن نے کرنا ہے۔
ریپبلک پالیسی کے سروے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے واقعات کے بعد عوام کی طرف سے فرمائش کی گئی کہ سروے کیا جائے کہ سیاسی لیڈروں کی مقبولیت میں کیا تبدیلی آئی ہے۔
عمران خان صاحب نے اپنی تقریر میں بعد از گرفتاری مقبولیت کے بارے میں ریپبلک پالیسی کے سروے کا ذکر کیا۔
سروے کی تفصیل ریپبلک پالیسی کے چینل پر طاہر مقصود چھینہ اور ملک لطیف کے تجزیہ میں دیکھیں ۔
لنک زیل ہے۔ سیریز آف ویڈیوز کے کیے چینل سبسکرایب کریں۔https://t.co/doAEGwnNqf pic.twitter.com/L4mIoKohwq
— Republic Policy (@republicpolicy) May 17, 2023
انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی لیڈران کے بارے میں سروے کیا اور تحریک انصاف کے چیئرمین کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ اس کی وجہ ہمدردی کا ووٹ ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ عمران خان کو غلط گرفتار کیا گیا۔ عوام حکومت کی پالیسیوں سے اس قدر تنگ ہے کہ اس کی ہمدردیاں تحریک انصاف کے ساتھ ہو گئی ہیں۔