spot_img

فیکٹ چیک: ڈاکٹر عثمان انور کی آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل

سوشل میڈیا پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کو خیبرپختونخوا کا انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) تعینات کیے جانے سے متعلق ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گریڈ 21 کے پولیس آفیسر ڈاکٹر عثمان انور کو آئی جی خیبرپختونخوا کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، تاہم فیکٹ چیک کے دوران یہ دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کی آئی جی خیبرپختونخوا کے عہدے پر تعیناتی سے متعلق جاری کیا گیا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور ایسا کوئی سرکاری حکم نامہ سامنے نہیں آیا۔

ڈاکٹر عثمان انور اس وقت پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر کی حیثیت سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس بھی رہ چکے ہیں۔

لہٰذا سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان انور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیے جانے سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے۔

Author

تازہ ترین