spot_img

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جعلی اے آئی ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، حقیقت آشکار

سوشل میڈیا پر پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی ایک مبینہ ویڈیو گردش کررہی ہے جس کے مطابق پاکستان نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو بغیر تحقیق شیئر کررہے ہیں اور اس پر مختلف تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا یہ کہ ویڈیو اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

پاکستان نے ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تنازعات سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے چاہییں۔

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی اقدامات کیے ہیں۔

پاکستان کا اس حوالے سے واضح اور دوٹوک مؤقف ہے کہ کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت نہیں ہونی چاہیے اور اس کی خود مختاری کا احترام ضروری ہے۔

پاکستان نے ایران جنگ شروع ہونے سے قبل بھی کوشش کی کہ معاملہ سفارتکاری کے ذریعے حل ہو جائے، اور اس کے لیے پاکستان کی میزبانی میں مذاکرات کی پیشکش بھی کی گئی۔

نتائج:۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے وہ اے آئی اے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Author

تازہ ترین