spot_img

پی آئی اے کی نجکاری: کیا قومی ایئر لائن کا نام تبدیل کردیا گیا؟

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد ایک خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پرائیوٹائزیشن کے بعد اب پی آئی اے کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تحقیق شیئر کررہے ہیں، اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ پی آئی اے کا کا نام تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حکومت نے عارف حبیب گروپ کے ساتھ یہ طے کیا ہے کہ قومی ایئر لائن کا نام تبدیل نہیں ہوگا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے بھی اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جائےگا۔

معروف بزنس گروپ عارف حبیب گروپ نے ایک ارب 35 کروڑ روپے میں پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خرید لیے ہیں۔

عارف حبیب گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے نجکاری کا عمل مکمل ہونے کے بعد کہا کہ ہم قومی ایئر لائن کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، اور مزید 25 فیصد شیئرز خریدنے کی بھی کوشش کی جائےگی۔

نتائج:۔ ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے، یہ فیک نیوز ہے۔

Author

تازہ ترین