spot_img

آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا

عالمی اور افغان میڈیا نے طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کے خلاف پھیلائے گئے گمراہ کن اور من گھڑت دعوؤں کو بے نقاب کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے کابل میں ایک اسپتال پر حملے میں 400 افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی فضائی کارروائی کے بعد ہلاکتوں یا بڑے پیمانے پر نقصان کے آثار نہیں ملے، اور اسپتال کے قریب لگنے والی آگ معمولی نوعیت کی تھی، جو ممکنہ طور پر قریبی طالبان کیمپ پر حملے کے باعث پیدا ہوئی۔

زویہ نیوز، افغان ٹائمز اور دیگر ذرائع نے بھی کسی بڑے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی، جبکہ طالبان حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ حملہ بحالی مرکز پر ہوا۔

عینی شاہدین اور افغان میڈیا کے رپورٹر کے مطابق کابل سینٹرل اسپتال میں اس وقت صرف 15 زخمی زیر علاج ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے افغانستان (یوناما) نے بھی طالبان کے 400 افراد ہلاک ہونے کے دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

عالمی ماہرین کے مطابق طالبان کے دعوؤں اور زمینی حقائق میں واضح تضاد موجود ہے، اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا 400 ہلاکتوں کا دعویٰ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، جو گمراہ کن پروپیگنڈا کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ افواج پاکستان کی افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اور اب تک سینکڑوں دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Author

تازہ ترین