spot_img

سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پر قاتلانہ حملے کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

بھارتی میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا اور افغان طالبان سے منسلک اکاؤنٹس پر خبر نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تحقیق آگے شیئر کررہے ہیں، اور مختلف تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے، انوارالحق کاکڑ پر کوئی قاتلانہ حملہ نہیں ہوا۔

فیکٹ پلس کے مطابق بھارت اور ٹی ٹی پی سے منسلک افغان اکاؤنٹس سے اس دعوے کو بار بار شیئر کیا گیا ہے۔

فیکٹس پلس نے انوارالحق کاکڑ کے قریبی ذرائع سے معلوم کیا تو بتایا گیا کہ سابق نگراں وزیراعظم دورہ چین پر ہیں، ان پر قاتلانہ حملے کی جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے۔

اس سے قبل اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے بھی گمراہ کن افواہیں پھیلائی گئیں، جو گزشتہ روز عظمیٰ خان کی ان سے ملاقات کے بعد غلط ثابت ہوئیں۔

بھارت اور افغانستان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔

نتائج:۔ سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پر قاتلانہ حملے کی خبر درست نہیں۔

Author

تازہ ترین