spot_img

فیک چیک: کیا خواجہ آصف نے افغانستان کو دھمکی دی کہ بگرام ایئر بیس امریکا کو نہ دیا تو ہم جنگ کریں گے؟

پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کے آغاز کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مبینہ نیوز گرافک وائرل ہوا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر بگرام ایئر بیس امریکا کو نہ دیا گیا تو پاکستان جنگ کا اعلان کر دے گا۔

یہ گرافک جس پر نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کا لوگو اور وزیر دفاع کی تصویر بھی شامل تھی، 27 اکتوبر کو پہلی بار دیکھا گیا۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقیقت جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ گرافک جعلی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

دوسری جانب وزیر دفاع کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے ایسی کوئی دھمکی نہیں دی گئی کہ اگر افغانستان نے امریکا کو بگرام ایئر بیس حوالے نہ کیا تو پاکستان جنگ کرے گا۔

فیکٹ پلس کی جانب سے جیو نیوز سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی مبینہ گرافک کے حوالے سے بتایا کہ یہ جعلی ہے، ہمارے چینل یا ویب سائٹ پر ایسا کوئی گرافک شیئر نہیں کیا گیا۔

نتائج:۔ وزیر دفاع نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ افغانستان نے بگرام ایئر بیس امریکا کو نہ دیا تو پاکستان افغانستان کے خلاف جنگ کرےگا، یہ فیک نیوز ہے۔

Author

تازہ ترین