spot_img

فیکٹ چیک: لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کے خلاف پروپیگنڈے کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی

پاک فوج میں بحیثیت لیفٹیننٹ جنرل خدمات انجام دینے والے شاہد امتیاز بیگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ سامنے آ رہا ہے کہ انہوں نے کالعدم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس دعوے کو بھارتی، افغان اور دیگر ملک دشمن سوشل اکاؤنٹس سے شیئر کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بغیر تحقیق اس دعوے کو آگے شیئر کررہے ہیں، اور مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے، جس کا مقصد افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا ہے۔

فیکٹ پلس کے مطابق سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی، افغان اور بھارتی اکاؤنٹس کی جانب سے ایسی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف جلد ہی کریک ڈاؤن کا آغاز ہونے والا ہے، اس سے قبل ایکشن کمیٹی کے اہم ممبران میں سے 150 سے زیادہ کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا ہے۔

نتائج:۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز بیگ کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ دراصل افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔

Author

تازہ ترین