spot_img

فیکٹ چیک: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سینکڑوں بھرتیوں کے اعلان کی حقیقت آشکار

سوشل میڈیا پر ایک اشتہار گردش کررہا ہے جس کے مطابق ملک کی ممتاز جامعہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سینکڑوں بھرتیوں کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اشتہار Join- OTS نامی ایک فیس بک پیج سے شیئر کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اپنی درخواست www.joinots.com کے ذریعے جمع کرائیں، کسی اور طریقے سے جمع کرائی گئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا صارفین اس اشتہار کو بغیر تحقیق شیئر کررہے ہیں اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپلائی کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ اشتہار جعلی ہے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھرتیوں کے لیے ایسا کوئی اشتہار جاری نہیں کیا۔

فیکٹ پلس کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جب بھی کوئی اشتہار جاری کرتی ہے تو وہ aiou.edu.pk ویب سائٹ پر دستیاب ہوتا ہے، جو یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ ہے۔

فیکٹ پلس کی تحقیق کی مطابق ایسے اشتہارات جاری کرنے والے گروہ کا تعلق ان لوگوں سے ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ کرتے ہیں۔ لہٰذا نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی ایسے اشتہار سے متعلق متعلقہ ادارے سے پہلے تصدیق حاصل کرلیا کریں۔

دوسری جانب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بھی اس اشتہار کو جعلی قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی کسی ویب سائٹ پر نوکری کے لیے اپلائی نہ کریں۔ اور ایسے شرپسند عناصر کی نشاندہی کے لیے یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کریں۔

نتائج:۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے Join-OTS کے پلیٹ فارم سے بھرتیوں کا کوئی اعلان نہیں کیا، وائرل اشتہار جعلی ہے۔

Author

تازہ ترین