spot_img

فیکٹ چیک: کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

کراچی میں منگل کے روز ہونے والی شدید بارش اور شہر کی ابتر صورتحال کے بعد سوشل میڈیا پر محکمہ تعلیم کے نام سے ایک نوٹیفکیشن تیزی سے پھیل گیا۔

اس وائرل پیغام میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت پورے صوبے میں اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ بعض پوسٹس میں بدھ، جمعرات اور جمعے کی تعطیلات کا ذکر کیا گیا۔

فیکٹ پلس کی ٹیم نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس میں دی گئی معلومات بالکل درست نہیں۔

فیکٹ پلس کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے وضاحت کی ہے کہ اسکولوں کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی ایسا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اصل صورتحال یہ ہے کہ منگل کی بارشوں کے بعد بدھ کے دن کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، جب کہ موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے جمعرات کے دن کے لیے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں صرف ایک دن کی تعطیل کا فیصلہ شامل تھا۔ تاہم یہ فیصلہ بھی صرف کراچی ڈویژن کی حد تک تھا۔

اس طرح سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن مکمل طور پر جھوٹا اور گمراہ کن ثابت ہوا ہے۔

نتائج:۔ کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

Author

تازہ ترین