spot_img

فیکٹ چیک: صدر ٹرمپ کے ستمبر میں دورہ پاکستان کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

پاکستان کے معروف نیوز نیٹ ورک جیو نیوز سے منسلک سینیئر صحافی اعزاز سید نے اپنی خبر میں دعویٰ کیاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس دورے کے حوالے سے ایک طوفان برپا ہوگیا۔

اعزاز سید کی اس خبر کو نہ صرف تمام ٹی وی چینلز نے نشر کیا بلکہ سوشل میڈیا سائٹس نے بھی جیوز نیوز کو کریڈٹ دے کر یہ خبر شائع کی اور اس پر تبصرے بھی کیے گئے۔

بعد ازاں اعزاز سید نے خود اپنی خبر کی تردید کرتے ہوئے صارفین سے معذرت کی اور کہاکہ انہیں غلط خبر دینے پر بہت افسوس ہوا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بھی ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ پاکستان شیڈول نہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں بھی پاکستان کا کوئی دورہ نہیں کیا۔

فیکٹ پلس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ، وائٹ ہاؤس یا پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایسی کسی ملاقات یا دورے کی کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔

سینیئر صحافی حسن ایوب نے اپنے ولاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی تھی لیکن 18 ستمبر کو دورہ شیڈول ہونے خبر درست نہیں۔

نتائج:۔ صدر ٹرمپ کے 18 ستمبر کو دورہ پاکستان سے متعلق خبر فیک نیوز ہے۔

Author

تازہ ترین