سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے اور کاروبار بند کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دکانیں اور بس اڈے بند کروانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں دکانیں اور بس اڈے بند کروانے کی خبروں پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی وضاحت
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں دکانیں یا بس اڈے بند کروانے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضع کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایسے کسی بھی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے…
— DC Islamabad (@dcislamabad) April 18, 2026
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شہر میں کاروبار یا ٹرانسپورٹ کے اڈے بند کرنے کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے اور شہری ایسی غیر تصدیق شدہ خبروں پر دھیان نہ دیں۔
اسلام آباد انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دائرہ اختیار میں تمام کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مارکیٹس کی بندش کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے ایسا کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر آج رات سے تاحکم ثانی مارکیٹس بند کیے جانے کی بے بنیاد خبر کا معاملہ،
مارکیٹس کی بندش کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے ایسا کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا گیا، تمام مارکیٹس اور کاروبار حسب معمول حکومت کی پالیسی کے مطابق رات آٹھ بجے تک کھلے ہیں، سی پی او
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) April 18, 2026
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مارکیٹس اور کاروبار حسب معمول حکومت کی پالیسی کے مطابق رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔
نتائج:۔ جڑواں شہروں میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبریں فیک نیوز ہیں۔

