spot_img

فیکٹ چیک: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بلٹ پروف شیشے سے کور کمانڈرز سے خطاب کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

کچھ روز قبل چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں واضح کیا گیا کہ افواج اور عوام کے درمیان کسی کو بھی تفرقہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد پریس ریلیز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی ریلیز کی گئی۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلٹ پروف شیشے سے کور کمانڈرز سے خطاب کیا، اور ساتھ ہی کچھ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کا بغور جائزہ لیا تو معلوم کہ فیلڈ مارشل نے کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کے دوران کور کمانڈرز سے آمنے سامنے خطاب کیا، اس دوران درمیان میں کوئی بلٹ پروف شیشہ حائل نہیں تھا۔

دفاعی ماہرین نے بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران بلٹ پروف شیشہ استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی، اگر کسی عوامی جگہ کی ویڈیو ہوتی تو اس پر بات ہو سکتی تھی، لیکن یہ سراسر پروپیگنڈا ہے۔

فیکٹ پلس کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلاف ایک منظم پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، جس کے پیچھے بہت سے بیرونی ہاتھ کار فرما ہیں۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ بلٹ پروف شیشے والی جعلی ویڈیو بھارت سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی شیئر کی جا رہی ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس منظم مہم کے پیچھے کون ہے۔

نتائج:۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کے دوران درمیان میں کوئی بلٹ پروف شیشہ حائل نہیں تھا، اس حوالے سے ہونے والی باتیں پروپیگنڈا ہیں۔

Author

تازہ ترین