spot_img

فیکٹ چیک: لاہور ایئرپورٹ پر دھماکے کے بعد آگ لگنے کی خبر، بھارتی میڈیا کے دعوے میں کتنی صداقت ہے؟

بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔

بھارتی میڈیا کی اس خبر کو سوشل میڈیا صارفین بغیر تحقیق شیئر کررہے ہیں، اور پاکستان بھارت کشیدگی سے متعلق مختلف سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ لاہور ایئرپورٹ پر دھماکے یا آگ لگنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھی اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر آگ لگنے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اپیل کی ہے کہ غلط اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے والے ذرائع کا بائیکاٹ کریں، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی جھوٹ پر مبنی خبروں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

نتائج:۔ لاہور ایئرپورٹ پر دھماکے یا آتشزدگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں، پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔

Author

تازہ ترین