spot_img

فیکٹ چیک: کیا پنجاب کے اسکولوں میں تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا؟

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وزیر تعلیم نے عوام، والدین، طلبہ اور اساتذہ سے کہا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر بھروسہ نہ کریں اور صرف سرکاری و مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

رانا سکندر حیات نے خبردار کیاکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں گمراہ کن ہو سکتی ہیں اور اس سے محتاط رہنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران بھی اسی نوعیت کی افواہیں سامنے آئیں، جنہیں متعدد بار غلط قرار دیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے اب تک 31 مارچ تک چھٹیاں دی گئی ہیں، اور یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

Author

تازہ ترین