spot_img

فیکٹ چیک: کیا پاکستانی کرنسی نوٹوں سے ’حصولِ رزق حلال عین عبادت ہے‘ کی عبارت ہٹا دی گئی؟

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ گردش کررہا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستانی کرنسی نوٹوں پر پہلے موجود عبارت ’حصولِ رزق حلال عین عبادت ہے‘ کو نئے نوٹوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس دعوے کو دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ درست نہیں، کرنسی نوٹوں پر اب بھی یہ عبارت موجود ہے۔

’نئے کرنسی نوٹوں پر بھی یہ عبارت موجود ہے۔ اس کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک عہدیدار نے بھی کی۔‘

اسٹیٹ بینک کے عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر ہر کرنسی نوٹ کی پشت پر موجود سیکیورٹی فیچرز میں یہ عبارت درج ہے۔ ویب سائٹ کے متعلقہ صفحے پر 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے تمام نوٹوں کے ڈیزائن اور سیکیورٹی فیچرز کی تفصیل موجود ہے، جس میں واضح طور پر ’حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے‘ شامل ہے۔

نتائج:۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔ ’حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے‘ کی عبارت اب بھی تمام پاکستانی کرنسی نوٹوں پر موجود ہے۔

Author

تازہ ترین