spot_img

فیکٹ چیک: کیا ایف بی آر نے بزرگ شہریوں کے لیے ٹیکس میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ گردش کررہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کے لیے ٹیکس میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

15 مارچ کو انسٹاگرام پر ایک صارف نے کہا کہ بزرگ اور ریٹائرڈ افراد کو ٹیکس ادائیگی میں بڑی رعایت دی گئی ہے۔ یہی بات فیس بک اور ایکس (ٹوئٹر) پر بھی پھیلائی جا رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Connect (@pakistanconnect)

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔

حکام کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے حالیہ عرصے میں ایسی کسی نئی ٹیکس چھوٹ کا اعلان نہیں کیا۔ ایک متعلقہ افسر نے بھی اس دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔

مزید وضاحت میں بتایا گیا کہ بزرگ شہریوں کے لیے 50 فیصد ٹیکس رعایت ماضی میں ضرور موجود تھی، جو 2010 میں دی گئی تھی، مگر بعد میں اسے فنانس ایکٹ 2014 کے تحت ختم کر دیا گیا۔ اب یہ سہولت نافذ نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرانی پالیسی کو دوبارہ پیش کرکے اسے موجودہ فیصلہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جو درست نہیں۔

نتائج:۔

بزرگ شہریوں کے لیے ٹیکس میں 50 فیصد کمی کا حالیہ دعویٰ غلط ہے، یہ ایک پرانی پالیسی تھی جو 2014 میں ختم ہو چکی ہے۔

Author

تازہ ترین