سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی خبروں میں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ سعد رفیق شاہد خاقان عباسی کی نئی پارٹی ’عوام پاکستان‘ میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور خواجہ سعد رفیق کے قریبی ذرائع سے کنفرم کیا تو معلوم ہوا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سعد رفیق بدستور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور پارٹی چھوڑنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
دوسری جانب خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر خود بھی خاموشی توڑ دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میری ن لیگ چھوڑنے کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پارٹی سے استعفیٰ دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میں نے پارٹی نہیں چھوڑی۔
نتائج:۔ خواجہ سعد رفیق کے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ فیک نیوز ہے۔