spot_img

فیکٹ چیک: کیا رانا ثنااللہ نے راولاکوٹ میں بڑے سیکیورٹی آپریشن کا اعلان کردیا؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے راولاکوٹ میں جاری احتجاج کو بڑے سیکیورٹی آپریشن کے ذریعے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تحقیق دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

’فیکٹ پلس‘ نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل گرافک میں جیو نیوز کا لوگو استعمال کیا گیا ہے، تاہم تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رانا ثنااللہ نے کسی بھی پلیٹ فارم پر ایسی کوئی بات نہیں کی، یہ گرافک فیک ہے۔

راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی دھرنا جاری ہے، جہاں آزاد کشمیر حکومت کی درخواست پر وفاق سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار امن و امان قائم کرنے کے لیے وہاں تعینات ہیں۔

تاہم اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں کہ وزیراعظم پاکستان کے مشیر رانا ثنااللہ نے الیکشن کے فوراً بعد راولاکوٹ میں سیکیورٹی آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نتائج:۔ رانا ثنااللہ نے راولاکوٹ میں سیکیورٹی آپریشن کا کوئی اعلان نہیں کیا، یہ فیک نیوز ہے۔

Author

تازہ ترین