سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس سے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ سیلاب سے آنے والا پانی گھروں میں محفوظ کرلیں اسے ضائع نہ ہونے دیا جائے۔
سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں، اور وزیر دفاع پر تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں کہ ایک طرف عوام سیلاب کی ناگہانی آفت سے دوچار ہیں تو اوپر سے ایک حکومتی وزیر لوگوں کو ایسے مشورے دے رہے ہیں۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
Limit hai stupidity ki pic.twitter.com/Iga6p09a9o
— Mohammad Zubair (@Real_MZubair) August 30, 2025
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ وزیر دفاع نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طنزاً یہ بات کی۔
وزیر دفاع نے ان لوگوں پر تنقید کی جو کچھ عرصہ قبل نہریں اور ڈیم بنانے کی مخالفت کررہے تھے۔ اس حوالے سے طنزاً خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو لوگ نہریں اور ڈیم بنانے پر اعتراض کررہے تھے وہ آج اس پانی کو سٹور کرکے دکھائیں۔
ڈیفنس منسٹر نے یہ بات ان لوگوں کیلئے بولی ہے جو نہریں اور ڈیم بنانے کے مخالف کچھ عرصہ قبل سندھ میں سڑکیں بلاک کر کے ٹرکوں کو آگ لگاتے رہے ہیں کہ ہم لوگ نہریں نہیں بننے دیں گے
لیکن زبیر صاحب اس آدھی بات کو شئیر کر کے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں https://t.co/kmLgiqQP9E pic.twitter.com/7f5cHqYihu— Expose Propaganda (@EPropoganda1) August 30, 2025
فیکٹ پلس کے مطابق اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیلابی پانی کو گھروں میں محفوظ کرلیں۔
نتائج:۔ وزیر دفاع خواجہ آصف آصف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو سیلابی پانی گھروں میں محفوظ کرنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔ یہ فیک نیوز ہے۔

