spot_img

فیکٹ چیک: کیا عمران خان کے بیٹوں نے والد سے ٹیریان وائٹ کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا؟

حال ہی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے دیے گئے انٹرویو کے بعد ایک مبینہ کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں وہ مطالبہ کررہے ہیں کہ عمران خان کو اب اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کو تسلیم کر لینا چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین اس کلپ کو بغیر تصدیق دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں، اور مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

یہاں تک کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کردی، اور کہاکہ عمران خان کو اس حوالے سے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ عمران خان کے بیٹوں نے انٹرویو کے دوران ایسی کوئی بات نہیں کی، یہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

فیکٹ پلس کے مطابق اس حد تک بات درست ہے کہ عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں۔

عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کے حوالے سے گفتگو کرنے سے ہمیشہ گریز کیا ہے، تاہم یہ دعویٰ درست نہیں کہ ان کے بیٹوں نے اپنے والد سے ایسا کوئی مطالبہ کیا ہو کہ بیٹی کو تسلیم کر لیں۔

نتائج:۔ عمران خان کے بیٹوں نے والد سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیاکہ ٹیریان وائٹ کو بیٹی تسلیم کرلیں، یہ کلپ اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

Author

تازہ ترین