spot_img

فیکٹ چیک: پاک افغان کشیدگی کے دوران پاکستانی جنگی جہاز گرائے جانے کا دعویٰ جھوٹ نکلا

ہفتے کی رات سے جاری پاک افغان کشیدگی کے دوران بھارت نے ایک بار پھر اپنے روایتی پروپیگنڈے کا سہارا لیا۔ جیسے ہی افغانستان کی جانب سے سرحدی جارحیت کا آغاز ہوا، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے یہ جھوٹا دعویٰ پھیلانا شروع کر دیا کہ افغان طالبان نے پاکستان کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں کے فوراً بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں رات کے اندھیرے میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دیے۔

بھارتی پروپیگنڈا مشینری نے اسی ویڈیو کو بنیاد بنا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ مناظر پاکستانی طیارے کی تباہی کے ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس ویڈیو کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ کلپ دراصل جولائی 2022 کا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ ویڈیو بھارت کے اپنے مگ 21 لڑاکا طیارے کی تباہی کی ہے جو 28 جولائی 2022 کو بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بارمیر میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ اس واقعے میں بھارتی فضائیہ کے 2 پائلٹس بھی ہلاک ہوئے تھے۔

یوں ایک بار پھر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، اور یہ ثابت ہوا کہ افغانستان کے ہاتھوں پاکستانی طیارہ گرائے جانے کا دعویٰ محض جھوٹ اور افواہ تھی۔

نتائج:۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ افغانستان نے پاکستان کا جنگی جہاز مار گرایا ہے۔

Author

تازہ ترین