spot_img

فیکٹ چیک: لاہور میں مریم نواز کا دیوہیکل مجسمہ نصب کرنے کی مبینہ ویڈیو وائرل، حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دیوہیکل مجسمہ لاہور میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک ’ایکس‘صارف نے مبینہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وزیر اعلیٰ پنجاب کا شاہکار مجسمہ تکمیل کے آخری مراحل میں۔‘

فیکٹ پلس نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایسا کوئی مجسمہ نصب نہیں کیا جارہا، یہ ویڈیو اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے بھی میڈیا کو بتایا کہ یہ فیک نیوز ہے، حقیقت میں مریم نواز شریف کا ایسا کوئی مجسمہ موجود نہیں۔

نتائج:۔ لاہور میں مریم نواز کا مجسمہ نصب کرنے کی ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی ہے، ایسا کوئی مجسمہ نصب نہیں کیا جارہا۔

Author

تازہ ترین