سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں ہونے والی دہشتگردی کے باعث شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور میں بسنت کو منسوخ کردیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس خبر کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف کررہے ہیں اور ان کے فیصلے کو سراہا جارہا ہے۔

فیکٹ پلس نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت منسوخ نہیں کی بلکہ اس فیسٹیول سے متعلق اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کردیں۔
مریم نواز نے لبرٹی میں ہونے والا سرکاری پروگرام بھی منسوخ کردیا اور اسلام آباد میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والے شہدا کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کی تقریبات دوسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بھی لاہور میں بسنت منائی اور خوف لطف اندوز ہوئے۔
میں ہسپتال میں کسی کو دیکھنے گئی تو وہاں انہوں نے مجھے بتایا میرے تایا اور ابو کی 25 سال سے بول چال بند تھی،بسنت پر دوستی ہوگئی،ان تہواروں کا یہی مثبت پہلو ہے،سینیر وزیر مریم اورنگزیب pic.twitter.com/GN2gqsvkfC
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) February 6, 2026
نواز شریف اندورن لاہور سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے ایک دوست کےگھر پہنچے جہاں انہوں نے چھت پر بیٹھ کر اڑتی پتنگوں کا نظارہ کیا۔ اس موقع پر قائد ن لیگ نواز شریف نے ڈور اور گڈا بھی پکڑا۔
نتائج:۔ مریم نواز نے اسلام آباد میں دہشتگردی کے بعد بسنت سے متعلق اپنی مصروفیات منسوخ کیں، بسنت کو منسوخ نہیں کیا گیا، تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں۔

