پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ایک مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ دونوں ہاتھوں پر ہتھکڑی لگے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو تیزی کے ساتھ آگے شیئر کررہے ہیں، اور اس حوالے سے مختلف تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر اے آئی سے تیار کی گئی ہے۔
فیکٹ پلس کی تحقیق کے مطابق اس مبینہ تصویر میں عمران خان کے ہاتھوں کی انگلیوں سے دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے۔
فیلٹ چیک : ان لوگوں پر حیرت ہے جو اس تصویر کو اصل سمجھ رہے ہیں ۔ نا تو عمران خان کو عدالت پیشی کے وقت ہتھکڑی کی کوئی ضرورت ہے نا ہی ان کے ہاتھوں کی انگلیاں انسانی ہیں۔
اے آئی تصاویر میں انگلیوں کے خدوخال درست نہیں ہوتے۔ pic.twitter.com/TYUwCiafSj— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) June 27, 2026
فیکٹ پلس کے مطابق اے آئی سے تیار کی گئی تصویر میں انگلیوں کے خدوخال درست نہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اور ان پر مختلف کیسز چل رہے ہیں، اس وقت وہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ ہیں۔

