کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کوکین سپلائی کرنے والے ملزمہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد سنسنی خیز انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔
انمول عرف پنکی نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ کون لوگ ان سے منشیات خریدتے تھے، اور یہ نیٹ ورک کس طرح کام کرتا تھا، جوں جوں تفتیش آگے بڑھ رہی ہے، دلچسپ حقائق سامنے آرہے ہیں۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ انمول عرف پنکی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کو بھی منشیات فروخت کرتی رہی ہیں۔
طاہر اشرفی مجھ سے کوکین کے ساتھ دیسی شراب بھی لیتا تھا ۔ انمول پنکی pic.twitter.com/WG4LsaIVi8
— Rebel Flame 🔥 (@RevoltSpire) May 14, 2026
سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد لوگ بغیر تحقیق اسے آگے شیئر کررہے ہیں اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ انمول عرف پنکی نے دوران تفتیش علامہ طاہر اشرفی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبر فیک نیوز ہے۔
دوسری جانب پاکستان علما کونسل نے بھی ایسے دعوؤں کو جعلی قرار دیتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کا لوگو لگا کر جعلی گرافک کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا جارہا ہے۔
نتائج:۔ کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے علامہ طاہر اشرفی کو منشیات فروخت کرنے کا کوئی بیان نہیں دیا، یہ فیک نیو ز ہے۔

