spot_img

فیکٹ چیک: راولپنڈی اور اسلام آباد میں 20 اپریل کو تعطیل کے وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 20 اپریل کو دفاتر بند ہونے سے متعلق ایک مبینہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس کی ضلعی انتظامیہ نے تردید کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کے نام سے منسوب اعلامیہ بے بنیاد ہے اور اس میں کی گئی تعطیل کی خبر درست نہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں کیونکہ دونوں شہروں میں معمولات زندگی حسب معمول جاری رہیں گے۔

انتظامیہ نے واضح کیاکہ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی سرکاری چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا اور 20 اپریل کو دفاتر کھلے رہیں گے، جبکہ وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہونے جا رہا ہے، اس سے قبل پہلے راؤنڈ کے دوران حکومت نے راولپنڈی اور اسلام میں 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

Author

تازہ ترین