spot_img

فیکٹ چیک: راولپنڈی اور اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے اور کاروبار بند کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دکانیں اور بس اڈے بند کروانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شہر میں کاروبار یا ٹرانسپورٹ کے اڈے بند کرنے کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے اور شہری ایسی غیر تصدیق شدہ خبروں پر دھیان نہ دیں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دائرہ اختیار میں تمام کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مارکیٹس کی بندش کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے ایسا کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مارکیٹس اور کاروبار حسب معمول حکومت کی پالیسی کے مطابق رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نتائج:۔ جڑواں شہروں میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبریں فیک نیوز ہیں۔

Author

تازہ ترین