پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر جاری جھڑپوں کے دوران اسکائی نیوز کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر بے نقاب کردیا۔
پاکستانی سوشل میڈیا کے شدید دباؤ کے بعد سکائی نیوز اپنی ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگیا۔
اسکائی نیوز نے افغانستان ایئر فورس کےذریعے پاکستان پر حملے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔
افغانستان ایئرفورس کا وجود ہی نہیں، اسکائی نیوز کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ہزاروں پاکستانیوں کا ردعمل سامنے آگیا۔
اسکائی نیوز اس سے قبل بھی پاکستان اور افواج مخالف پروپیگنڈا میں ملوث ہونے کی وجہ سے بے نقاب ہوچکا ہے اور اسکائی نیوز بالعموم اور ان کی افغانی نژاد اینکر یلدہ حکیم عرصہ دراز سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث ہے۔
اسکائی نیوز کی غیر معیاری صحافت پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان نے سرحد پر پاکستان کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، جس کے جواب میں پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کا آغاز کردیا ہے۔
پاک فوج نے کارروائیوں کے دوران افغانستان کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کردی ہیں، جس کے نتیجے میں دشمن کا بھاری نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب پاک فضائیہ نے بھی افغانستان میں گھس کر کارروائی کی ہے، اور اب تک درجنوں افغان خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

