سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر جعلی رمضان پیکج کے نام پر فراڈ کے پیغامات گردش کررہے ہیں، جن میں صارفین کو 12 ہزار یا 20 ہزار روپے کے پیکج کے لیے کسی لنک پر کلک کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لنکس مکمل طور پر جعلی اور فراڈ ہیں، اور ان پر کلک کرنے سے صارفین کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ مثلاً۔
• موبائل فون کا ہیک ہونا
• ذاتی معلومات جیسے آئی ڈی کارڈ، موبائل نمبر یا بینک تفصیلات کی چوری
• واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو کر آپ کے نام سے فراڈ میسجز بھیجنا
• بینک یا موبائل اکاؤنٹ سے غیر قانونی رقم نکلوانا
• موبائل میں وائرس یا نقصان دہ سافٹ ویئر کا داخل ہونا
ماہرین صارفین کو ہدایت دیتے ہیں کہ:
• کسی بھی غیر معروف یا مشکوک لنک پر کلک نہ کریں
• ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں
• ایسے جعلی میسجز کو فوراً ڈیلیٹ کریں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں
یاد رہے کہ حکومت یا کوئی بھی مستند ادارہ امداد کے لیے اس طرح کے غیر محفوظ لنکس نہیں بھیجتا۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فراڈ سے بچاؤ کے لیے محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک پیغام یا لنک کو نظر انداز کریں۔

