سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 4 فروری کو شب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 4 فروری کو شب برات کی تعطیل، 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی چھٹی، 6 فروری کو بسنت کی تعطیل جبکہ 7 اور 8 فروری کو ہفتہ، اتوار کی تعطیلات ملا کر ملازمین کل 5 دن کی چھٹی گزاریں گے۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ پنجاب حکومت نے 4 فروری کو شب برات کی تعطیل کا اعلان نہیں کیا، یہ دعویٰ غلط ہے۔
فیکٹ پلس کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی تعطیل، 6 فروری کو بسنت کی چھٹی، جبکہ ہفتہ اور اتوار ملا کر ملازمین کل 4 دن کی چھٹیاں گزاریں گے۔
دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی واضح کیا ہے کہ حکومت نے 4 فروری کو شب برات کی تعطیل کا اعلان نہیں کیا، اس سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے،یہ فیک ہے pic.twitter.com/BKPsjBLNEI
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) February 2, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھٹیوں کے حوالے سے ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہاکہ پنجاب میں عوام 5 فروری کو یوم کشمیر، 6 فروری کو صوبائی سطح پر بسنت کی چھٹی کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کا لطف اٹھا سکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام کو آنے والی طویل ہفتہ وار چھٹیاں مثبت انداز میں گزارنے اور تازہ دم ہونے کا موقع فراہم کریں گی۔
وزیر اعلیٰ نے عوام سے توقع ظاہر کی کہ وہ اس موقع کو آرام کرنے، توانائی بحال کرنے اور خوشگوار انداز میں گزاریں گے۔

