spot_img

فیکٹ چیک: کیا پنجاب میں بغیر ٹیسٹ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں؟

سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں گردش کرنے والے ایک دعوے میں کہا جا رہا تھا کہ پنجاب کے لوگوں کو ڈرائیونگ ٹیسٹ دیے بغیر آن لائن لائسنس مل سکتا ہے۔

اس دعوے کے مطابق ایک ویب سائٹ کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے کر درخواست گزار کو ٹیسٹ دیے بغیر لائسنس حاصل ہو جائے گا۔

تاہم فیکٹ پلس کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دعویٰ غلط ہے اور جس ویب سائٹ کا ذکر کیا جا رہا ہے، وہ سرکاری نہیں بلکہ جعلی اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔

حکام کے مطابق اس طرح کی سائٹس صارفین کی ذاتی اور مالی معلومات چوری کرکے فراڈ کا سبب بنتی ہیں، اور ان کا حکومتِ پنجاب یا ٹریفک پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

حقیقت میں ڈرائیونگ لائسنس، ڈپلیکیٹ لائسنس یا لائسنس کی تجدید جیسی خدمات کے لیے سرکاری ڈومین والی ویب سائٹس کا استعمال ضروری ہے، جبکہ جعلی سائٹس حقیقی سرکاری خدمات فراہم نہیں کر سکتیں۔

نتیجہ: پنجاب میں بغیر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے آن لائن لائسنس دینے والا دعویٰ بے بنیاد ہے، اور مذکورہ ویب سائٹ جعلی ہے جسے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

Author

تازہ ترین