سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت نے سزائے موت سنا دی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تحقیق شیئر کررہے ہیں، اور اس پر مختلف تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ راولپنڈی کی عدالت نے قتل کیس میں عمران خان نامی مجرم کو سزائے موت سنائی ہے۔
فیکٹ پلس کے مطابق عمران خان نامی مجرم بانی پی ٹی آئی نہیں، بلکہ کوئی اور پاکستانی شہری ہے، جس کو شہری کا قتل ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی ہے۔
راولپنڈی تھانہ دھمیال پولیس کی موثرتفتیش و پیروی کے نتیجہ میں معزز عدالت نےقتل کا جرم ثابت ہونے پرمجرم کوسزا سنا دی، مجرم عمران خان کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرم نے2023میں ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا۔ pic.twitter.com/cv791xyiFX
— RPO Rawalpindi (@Rporwp) December 6, 2025
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنائی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
نتائج:۔ اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

