نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے ’نادرا کارڈ سینٹر‘ کے نام سے چلائی جانے والی ایک جعلی ویب سائٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں باقاعدہ شکایت درج کرا دی گئی۔
نادرا کے ترجمان نے انکشاف کیاکہ یہ جعلی ویب سائٹ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، خصوصاً برطانیہ میں رہنے والے شہریوں کو شناختی کارڈ اور نائیکوپ کی فراہمی کے جھوٹے دعووں کے ذریعے دھوکا دے رہی ہے۔
برطانیہ میں مقیم اوورسیزپاکستانی خبردار!https://t.co/DzEACBdbSX
جعلی ویب سائٹ ہے جوشناختی کارڈ اورنائکوپ سے متعلق خدمات اورملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے
ذاتی معلومات کی فراہمی یا رقم کی ادائیگی ہرگز نہ کریں
نادرا نے معاملہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو رپورٹ کر دیاہے pic.twitter.com/UEgCp7FJwp— NADRA (@NadraPak) November 17, 2025
ترجمان کے مطابق یہ پلیٹ فارم نادرا کے نام پر ملازمتوں کی پیشکش بھی کررہا ہے، جو سراسر جعلسازی ہے۔
ادارے نے خبردار کیاکہ اس ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کی گئی ذاتی معلومات، دستاویزات یا کی گئی ادائیگیاں غلط مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس فراڈ کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے لیے معاملہ پہلے ہی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو بھیج دیا گیا ہے۔

