spot_img

فیکٹ چیک: کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق نے استعفیٰ دے دیا؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ 27ویں ترمیم کو آئین پر حملہ قرار دیتے ہوئے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں، جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج نے بھی عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

اس کے علاوہ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان بھی اسی معاملے پر استعفیٰ دے چکے ہیں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے تاحال عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق عدلیہ سے کچھ مزید استعفے متوقع ہیں لیکن جسٹس سردار اعجاز اسحاق تاحال عہدے پر موجود ہیں، اس وقت چلنے والی خبر فیک نیوز ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ کچھ مزید استعفے بھی آ سکتے ہیں۔

نتائج:۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے تاحال استعفیٰ نہیں دیا۔

Author

تازہ ترین