سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین عرفان صدیقی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ساتھ یہ بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ چونکہ حکومت آج ہی آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کر چکی تھے جس کے باعث عرفان صدیقی کی موت کی خبر کو چھپایا گیا تاکہ اجلاس ملتوی نہ کرنا پڑے۔
سینیٹر عرفان صدیقی صبح ہی انتقال کر گئے تھے (زرائع)
لیکن وفات کی خبر صرف اس لئے چھپائی کہ کہی سینٹ اجلاس ملتوی نہ ہو جائے
یہی ہیں ان سیاستدانوں کے اوقات pic.twitter.com/dbmB9pWYdg— Ali khan (@GulAli121) November 10, 2025
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ عرفان صدیقی طبیعت کی ناسازی کے باعث اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
فیکٹ پلس کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ فیک نیوز ہے۔

