spot_img

فیکٹ چیک: کیا خواجہ آصف نے لوگوں کو سیلابی پانی گھروں میں محفوظ کرنے کا مشورہ دیا؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس سے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ سیلاب سے آنے والا پانی گھروں میں محفوظ کرلیں اسے ضائع نہ ہونے دیا جائے۔

سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں، اور وزیر دفاع پر تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں کہ ایک طرف عوام سیلاب کی ناگہانی آفت سے دوچار ہیں تو اوپر سے ایک حکومتی وزیر لوگوں کو ایسے مشورے دے رہے ہیں۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ وزیر دفاع نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طنزاً یہ بات کی۔

وزیر دفاع نے ان لوگوں پر تنقید کی جو کچھ عرصہ قبل نہریں اور ڈیم بنانے کی مخالفت کررہے تھے۔ اس حوالے سے طنزاً خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو لوگ نہریں اور ڈیم بنانے پر اعتراض کررہے تھے وہ آج اس پانی کو سٹور کرکے دکھائیں۔

فیکٹ پلس کے مطابق اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیلابی پانی کو گھروں میں محفوظ کرلیں۔

نتائج:۔ وزیر دفاع خواجہ آصف آصف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو سیلابی پانی گھروں میں محفوظ کرنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔ یہ فیک نیوز ہے۔

Author

تازہ ترین