پاکستان کے سابق وزیرِاعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ 21 اگست 2024 کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد کی ہے۔ اس تصویر میں عمران خان کی داڑھی بڑھی ہوئی نظر آتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر میں عمران خان بڑھی ہوئی داڑھی کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے درمیان نظر آ رہے ہیں۔ کیپشن میں کہا گیا کہ یہ تصویر سپریم کورٹ میں ان کی موجودگی کے دوران لی گئی۔
View this post on Instagram
اس دعوے کو مختلف صارفین کی جانب سے یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی شیئر کیا جارہا ہے۔ کچھ افراد نے اسے حقیقی مان لیا جبکہ دیگر نے سوالات اٹھائے کہ کیا یہ تصویر واقعی موجودہ ہے۔
is this Imran khan picture real or fake?#ImranKhan #khan pic.twitter.com/IcDIbs9YZE
— Hania Rahat (@hania_rahat) August 21, 2025
فیکٹ پلس نے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے اور موجودہ نہیں۔
’گوگل ریورس امیج سرچ کے ذریعے پتا چلا کہ اصل تصویر 23 مئی 2023 کی ہے، جب عمران خان اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے تھے، تاہم اس موقع پر وہ بغیر داڑھی کے تھے، اب ایڈیٹ کرکے داڑھی کا اضافہ کیا گیا ہے۔‘
PTI Chairman @ImranKhanPTI earlier today in ATC, Islamabad: #PakistanDemandsElection pic.twitter.com/KnsWDw66lX
— PTI (@PTIofficial) May 23, 2023
فیکٹ پلس کے مطابق یہی تصویر اُس وقت مختلف میڈیا اداروں نے شائع کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے بھی اسی روز پوسٹ کی گئی تھی۔ بعد میں اس تصویر کو ایڈیٹ کرکے عمران خان کے چہرے پر مصنوعی داڑھی شامل کی گئی اور حالیہ عدالت میں پیشی سے منسلک کرکے دوبارہ وائرل کیا گیا۔
نتائج:۔ سوشل میڈیا پر عمران خان کی بڑھی ہوئی داڑھی کے ساتھ شیئر کی جانے والی تصویر ایڈیٹ کی گئی ہے۔

