spot_img

کراچی میں ہتھوڑا گینگ کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک نوجوان ہتھوڑے سے سیکیوریٹی گارڈ پر وار کرتا دکھائی دیتا ہے، اور پھر گارڈ سے اسلحہ لے کر قریب کھڑے شہریوں سے کچھ رقم لوٹ کر فرار ہوجاتا ہے۔

اس ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ یہ کراچی کے علاقے کھارادر میں قائم جماعت خانے کے باہر کے مناظر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ کراچی میں ہتھوڑا گینگ پھر سے سرگرم ہورہا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور جاننے کی کوشش کی کہ معاملے کی حقیقت کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے ویڈیو کے حوالے سے تفتیش کرتے ہوئے اپنا وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کھارادر جماعت خانے کے باہر ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو ہتھوڑا مارنے کی خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سٹی تھانہ کھارادراولڈ سٹی ایریا میں اس قسم کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی، ممکنہ طور پر کسی اور علاقے کے واقعہ یا پرانی کسی سی سی ٹی وی فوٹیج کو سیاق و سباق سے ہٹ کر کھارادر سے جوڑا جارہا ہے۔

Author

تازہ ترین