پاکستان کے معروف عالم دین مفتی طارق مسعود حال ہی میں اپنے ایک متنازع خطاب کے بعد سے خبروں میں ہیں۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر خبر سامنے آئی کہ ان پر کراچی میں فائرنگ ہوئی ہے، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ مفتی طارق مسعود کو کراچی میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ ان کا ڈرائیور موقع پر شہید ہوگیا ہے۔
افسوس ناک خبر 😢😢
کروڑوں دلوں کی دھڑکن مفتی_ طارق مسعود صاحب کی گاڑی پر _کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب فائرنگ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور شہید مفتی طارق مسعود صاحب شدید زخمی زرائع pic.twitter.com/4y7QArt9U0— Syed Hassan Bilal Kazmi (@hussu_1) October 24, 2024
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا ہے کہ مفتی طارق مسعود پر کراچی میں کوئی حملہ نہیں ہوا وہ محفوظ ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب مفتی طارق مسعود نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔
میرے اوپر حملے کی افواہیں گردش میں ہیں۔ اللّٰہ کے فضل سے بالکل خیریت سے ہوں۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔#muftitariqmasood
— Mufti Tariq Masood (@Muftitm) October 24, 2024
نتائج:۔ مفتی طارق مسعود پر کراچی میں حملے سے متعلق افواہیں من گھڑت ہیں۔