spot_img

فیکٹ چیک : نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی وائرل سیلفی کی حقیقت کیا ہے؟

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے اس وقت نیو یارک میں موجود ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان کی ایک سیلفی اس وقت وائرل اور موضوع بحث ہے جو انہوں نے جنرل اسمبلی کے خطاب کے دوران لی ہے۔

جہاں صارفین ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں کچھ صارفین کو ان کی یہ سیلفی خوب پسند بھی آرہی ہے۔ صحافی اسما شوکت نے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا نائس سیلفی

 

فیکٹ چیک

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یہ سیلفی سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بطور سینیٹر 27 ستمبر  2019کو ایکس پر پوسٹ کی تھی۔

یو این کی جنرل اسمبلی سے عمران خطاب کے دوران لی گئی سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا عمران خان آپ نے سب کا سر فخر سے بلند کیا، آپ ایک سچے سیاستدان کے طور پر ابھر رہے ہیں جو امن کے خواہاں ہیں اور سب کو دکھایا کہ اگر کسی بھی آر ایس ایس کے غنڈے کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی تو ہم آخر دم تک مزاحمت کریں گے۔

 


ابھی وائرل ہونے والی سیلفی کے حوالے سے صارفین کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل انوار الحق کاکڑ کے اکاؤنٹ سے غلطی سے یہ پوسٹ کی گئی تھی جبکہ کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ جلدی سے اس ٹویٹ کا اسکرین شاٹ لے لینا چاہیے شاید ڈیلیٹ کر دی جائے۔

Author

تازہ ترین