spot_img

فیکٹ چیک: کیا موٹرسائیکل سوار پر تشدد کے بعد وائرل ہونے والی خاتون سلمان اکرم راجا کی بہن ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار پر تشدد کرنے والی خاتون پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی بہن ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس پوسٹ کو بغیر تحقیق شیئر کررہے ہیں، اور تنقید بھی کی جارہی ہے، ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ خاندان ہی دو نمبر ہے، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی بہن کی ایک غریب بائیکیا والے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، دیکھیں کیسے گالیاں دے رہی ہیں، جیسا بھائی ویسی بہن۔

واضح رہے کہ یہ گزشتہ ماہ کا واقعہ جب اسلام آباد میں ایک خاتون نے بائیکیا والے مرد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گالیاں بھی دی تھیں، اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا، اور پولیس کے مطابق کارروائی آگے بڑھ رہی ہے۔

فیکٹ پلس نے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ بائیکا والے مرد پر تشدد کرنے والی خاتون کا سلمان اکرم راجا سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان تمام دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ان کی ایک ہی بہن ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں۔

Author

تازہ ترین