spot_img

کیا حکومت نے پانچ ہزار کے نوٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ حکومت پاکستان نے 5 ہزار کے نوٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

زیرگردش خبر میں کہا جارہا ہے کہ حکومت نے کرپشن پر قابو پانے کے لیے یہ اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے منظوری بھی دے دی ہے۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا ہے کہ ابھی تک حکومت نے پانچ ہزار کے نوٹ پر پابندی لگانے کا باضابطہ طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

فیکٹ پلس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے یہ تجویز دی تھی کہ ملک میں پانچ ہزار کے نوٹ پر پابندی لگائی جائے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسی تجاویز سامنے آتی رہی ہیں کہ کرپشن پر قابو پانے کے لیے پانچ ہزار کے نوٹ پر پابندی لگائی جائے۔

نتائج:۔ ملک میں پانچ ہزار کے نوٹ پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ فیک نیوز ہے۔

Author

تازہ ترین