سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سوزوکی آلٹو کا موٹروے پر داخلہ بند کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس خبر میں کہا جارہا ہے کہ سوزوکی آلٹو کو پیش آنے والے آئے روز حادثات کے باعث نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ این ایچ اے نے سوزوکی آلٹو کا موٹروے پر داخلہ بند نہیں کیا، یہ فیک نیوز ہے۔
دوسری جانب ترجمان نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس نے بھی اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے ایسی تمام خبروں کو محض افواہیں قرار دیا ہے۔
ترجمان نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کے مطابق ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں جو موٹروے حادثے کے بعد پھیلیں۔
یاد رہے کہ آلٹو گاڑی کو پیش آنے والے حادثات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ معمولی تصادم بھی گاڑی کو کچرے میں تبدیل کر دیتا ہے۔
نتائج:۔ سوزوکی آلٹو گاڑی کا موٹروے پر داخلہ بند نہیں کیا گیا، یہ فیک نیوز ہے۔