spot_img

فیکٹ چیک: ثانیہ مرزا اور محمد شامی کے ایک ساتھ وائرل تصاویر کی حقیقت آشکار

سابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹر محمد شامی کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہلچل مچ گئی۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر قیاس آرائیوں نے جنم لیا ہے کہ کیا ثانیہ مرزا محمد شامی سے دوسری شادی کرنے جارہی ہیں۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

دونوں کی متوقع شادی کے حوالے سے افواہیں اس وقت مزید بڑھیں جب اپنے بیٹے کے ساتھ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک تقریب کے لیے بھارت کا دورہ کیا جس کا تعلق محمد شامی کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے تھا۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی نے دبئی میں ایک ساتھ وقت گزارا۔

فیکٹ فلس نے اس حوالے سے تحقیق کی تو معلوم ہوا ہے کہ ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی ایک ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر فیک ہیں، اور انہیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے 2010 میں شادی کی تاہم رواں برس دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

ثانیہ اور شعیب کی علیحدگی کے بعد بھی محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کی افواہیں سامنے آئی تھیں جن کی ثانیہ مرزا کے والد نے سختی سے تردید کی تھی۔

نتائج:۔ محمد شامی اور ثانیہ مرزا کی حالیہ ایک ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر جعلی ہیں، مستقبل میں اگر وہ شادی کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Author

تازہ ترین