spot_img

فیکٹ چیک: جنرل امداد حسین گردیزی کو چیئرمین واپڈا تعینات کرنے کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے کورکمانڈر گوجرانوالہ جنرل سید امداد حسین گردیزی کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی۔

فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقیقت جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے۔ حکومت نے ابھی تک کسی کو بھی چیئرمین واپڈا تعینات کرنے کی منظوری نہیں دی۔

واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین سجاد غنی کے استعفیٰ کے بعد ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

سینیئر صحافی سید خالد گردیزی نے بھی اس خبر کو فیک نیوز قرار دیا جس میں جنرل امداد حسین گردیزی کو چیئرمین واپڈا تعینات کرنے کا کہا گیا تھا۔

نتائج:۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ جنرل امداد گردیزی کو چیئرمین واپڈا تعینات کرنے کی خبر فیک نیوز ہے۔

Author

تازہ ترین