سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق ملک بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں سمیت دیگر دفاتر بھی بند رہیں گے، اور یوم دفاع جوش و خروش سے منایا جائے گا۔
فیکٹ پلس نے اس حوالے سے تحقیق تو معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر جعلی ہے، حکومت نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا۔
واضح رہے کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر عام تعطیل بہت عرصہ قبل ختم ہوچکی ہے، اب اس روز تمام دفاتر کھلے ہوتے ہیں، اور اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔